کاپر کیتھوڈ اعلی طہارت والے تانبے کی مصنوعات کی تیاری اور تانبے کے مرکب کے لیے خام مال کے طور پر استعمال ہوتا ہے، تانبے کے کیتھوڈس کا استعمال پیتل، کانسی اور کھوٹ کے اسٹیل جیسے مرکب دھاتیں بنانے کے لیے کیا جاتا ہے، اور تار، کیبل اور ٹرانسفارمر کی صنعتوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے کے علاوہ، نقل و حمل، برقی آلات، مشینری، دفاعی سازوسامان، اور تعمیراتی میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔.
اس سال کے پہلے سات مہینوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 208 ہزار 509 ٹن اینوڈ کاپر کی پیداوار ہوئی، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں کان کنی اور تانبے کے شعبے میں سرگرم بڑی کمپنیوں اور کارخانوں نے رواں ایرانی سال کے پہلے سات مہینوں میں 167 ہزار و 789 ٹن کیتھوڈ کاپر پیدا کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
رواں شمسی سال کے موسم بہار کے دوران؛
ایران میں 5۔75 ہزار ٹن سے زائد کاپر کیتھوڈ کی تیاری کی گئی
تہران، ارنا- ایران میں کان کنی اور صنعت کے شعبوں میں بڑی کمپنیوں کی کارکردگی کے اعدادوشمار…
آپ کا تبصرہ